125

ہائی رسک اضلاع میں پولیومہم کا جلد آغاز

پشاور۔خیبر پختو نخوا کے 7 ہائی رسک اضلاع اورحال ہی میں صوبہ میں ضم ہونے والے درہ آدم خیل اور حسن خیل کے سابقہ قبائلی علاقوں15اکتوبر سے12روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مہم کے دوران5 سال سے کم عمر کے 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

7ہائی رسک اضلاع پشاور ٗ چارسدہ ٗ مردان ٗ نو شہرہ ٗ صوابی ٗ ملاکنڈاورکوہاٹ کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابقہ قبائلی علاقوں درہ آدم خیل اورحسن خیل میں یہ خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جس کے ساتھ یہاں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم بھی ہو گی واضح رہے کہ چارسدہ میں 19ماہ کی عمر کے ارسلان کے پولیووائرس سے متاثر ہونے کے بعدیہ12روزہ خصوصی انسداد پولیومہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اس بات کا فیصلہ خیبر پختو نخوا کے ایمر جنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخوا میں ای او سی کوآرڈینیٹر میں محمد عابد خان وزیر کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا مہم کے لئے 975آؤ ٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 49ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں یاد رہے کہ رواں سال پورے پا کستان سے پولیو کے صرف 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 3بلو چستان اور 1کیس خیبر پختو نخوا سے سامنے آیا ہے ۔