97

شام میں بمباری سے 12 شہری جاں بحق

دمشق۔۔شام کے شمال مغربی شہروں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

 ان میں سے 6 شہری حلب میں مارے گئے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سرین آبزر ویٹری کے مطابق شمال مغربی شام اور حلب میں گزشتہ روز سرکاری فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 12 عام شہری مارے گئے۔

آبزر ویٹری کے مطابق مسلح گروپوں کی طرف سے گزشتہ روزحلب میں سرکاری فوج کے زیرکنٹرول النیرب کیمپ پر چار گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم 6 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کیمپ میں زیادہ تر فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق النیریب پناہ گزین کیمپ میں گولے گرنے سے 6 شہری مارے گئے۔