157

نیب کی بڑی کارروائی‘کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین گرفتار

کراچی۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے کراچی سے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی سمیت نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیاہے، تینوں پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی سے متعلق تحقیقات میں بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔

ذرائع کے مطابق خورشید جمالی کے وارنٹ گرفتاری دو روز قبل جاری ہوئے ان کا نام کراچی سے سو کلومیٹر دور سپر ہائی پر نوری آباد پاور پلانٹ کی ڈس پیچ اینڈ ٹرانسمیشن لائن سے متعلق معاملے پر نیب کی تحقیقات میں بھی شامل تھا۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے نتیجے میں خورشید جمالی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیاگیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ خورشید جمالی کئی برسوں سے سندھ حکومت کے ساتھ کئی شعبوں میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے،ان کی گرفتاری بہت اہمیت کی حامل ہے۔