249

 اسلام آباد ایئر پورٹ سے ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام  

اسلام آباد۔اے این ایف اہلکارو ں نے  اسلام ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ دو مسافروں سے بے خوابی کی دوا کی 18ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

صوابی کے رہائشی امجد علی اور محمد علی ، عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے۔ دوران چیکنگ دونوں مسافروں کے سامان سے بے خوابی کی دوا کی 18ہزار گولیاں برآمد  ہوئیں۔ دونوں مسافروں نے گولیاں اپنے احرام میں چھپا رکھی تھیں۔ اے این ایف اہلکاروں نے دونوں مسافروں کو اپنی تحویل میں لے کر اے این ایف ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا   جبکہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید  تفتیش شروع کر دی گئی ۔