563

پشاور کے 5تھانوں کے ایس ایچ او ز تبدیل

پشاور۔ چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او شرقی تیمور سلیم کو ایس ایچ او چمکنی ٗ نعیم حیدر کو چمکنی سے ایس ایچ او خزانہ ٗ عرصہ دراز سے اپنی تعیناتی کے منتظر سب انسپکٹر احسان مروت کو ایس ایچ او شرقی ٗ عمران الدین ایس ایچ او ناصر باغ سے پولیس لائن جبکہ حیات آباد میں تعینات نعیم خان کو ایس ایچ او ناصر باغ تعینات کردیاگیا ہے۔