584

پشاور میں بڑی تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام

پشاور۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاوراور حساس اداروں نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ملزمان چھاپے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا گیا  بتایاگیا ہے کہ حساس اداروں نے مئی2019 میں ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا۔

جس میں افغانستان سے دہشت گردوں کی ایک تشکیل پشاور میں بڑی تخریبی کاروائی کیلئے داخل ہونے کی اطلاع دی گئی تھی دہشت گردوں کی اس کاروائی کو ناکام بنانے کیلئے حساس ادارے سر توڑ کوششوں میں مصروف تھے کہ اس دوران گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر انہوں نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہمراہ تھانہ متنی کے علاقہ میں ایک کاروائی کرتے ہوئے کھنڈر نما مکان سے20 عدد 37 ایم ایم مارٹر گولے اور 12 ایم ایم آر آر گولے برآمد کرلئے ذرائع نے بتایا کہ ملزمان چھاپے سے قبل ہی فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔