534

مالی وسائل سے پن بجلی منصوبے شروع کرنیکافیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے اپنے مالی وسائل سے پن بجلی منصوبے شروع کرنے کافیصلہ کیاہے جس کا اعلان صوبائی بجٹ میں کردیاگیاہے بجٹ میں جن منصوبوں کااعلان کیاگیاہے ان کی کل پیداوار 1121میگاواٹ ہے بجٹ دستاویز کے مطابق ضلع کوہستان میں ”پبلک پرائیویٹ موڈ“ کے تحت کورئین ہائیڈرو اینڈ نیو کلیر پاور کے ساتھ 496میگا واٹ کا سپت گاہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر۔

 ٗ بالا کوٹ کے 310  میگا واٹ ٗ ناران کے 188میگا واٹ  اور میدان کے 57 میگا واٹ منصوبو ں کی تعمیرکاآغاز جبکہ  ٗدیر لوئر‘ شانگلہ اور مانسہرہ میں تقریباً 70 میگا واٹ کے مختلف ہائیڈل پاور پراجیکٹس کی تکمیل شامل ہے ٗ20 کروڑ روپے  بجلی اور گیس کی ترسیل کیلئے رکھے گئے ہیں۔