334

پشاورمیں دہشت گردی کی کوشش ناکام 


پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاررروائی کے دوران غیر ملکی جدید خود کار اسلحہ برآمد کر لیا، تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ہونے والی کارروائی کے د وران افغان باشندے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

، ملزمان مزدہ گاڑی کے ذریعے اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ رنگ روڈ پر پولیس نے دھر لیا،کارروائی کے دوران گاری کے خفیہ خانوں سے غیر ملکی ساختہ75 عدد رائفل برآمد کئے گئے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بین الاقوامی اسلحہ سمگلر گینگ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں غیر ملکی جدید خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، اطلاع کو مصدقہ جان کر پشاور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی،ایکٹنگ ایس پی سٹی عبد السلام خالد کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ خان، ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ محمد عمر آفریدی اور انچارج سائنس کالج پولیس چوکی اے ایس آئی فدا خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ رنگ روڈ دیر کالونی چوک ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک مزدہ نمبر2811 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 75 عدد مختلف بورکے رائفل برآمد کرکے افغان باشندے لعل محمد اور شیر رحمان سکنہ مہمند حال دیر کالونی کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ افغانستان سے پشاور اور ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی