230

پشاور میں بارش سے چھت منہدم ٗ باپ بیٹا جاں بحق

پشاور۔صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی حالیہ بارش سے لعل کرتی میں کچے مکان کی چھت منہدم ہونے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور نعشیں و زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق منگل کی صبح لعل کرتی میں عبدالجمیل نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے کی اطلاع پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا اور کچھ دیر میں ملبے تلے افراد میں بچے سمیت 2 افراد کی نعشیں جبکہ ایک خاتون اور بچے کو زخمی حالت میں نکال کر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیاترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبد الجمیل اور اس کا 8 سالہ بیٹا عمر جبکہ زخمیوں میں زوجہ عبدالجمیل اور اس کا بیٹا 11 سالہ نعمان شامل ہیں۔