720

کروڑوں میں کھیلنے والے سلمان خان اپنے دوست کے مقروض

 ممبئی: سلمان خان کا شماربالی ووڈ کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں اور وہ یہ قرض لوٹابھی نہیں رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جہاں بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکارہیں وہیں وہ نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ظہیر اقبال ادا کریں گے۔