480

کھیتوں سے پرندے بھگانے کیلئے لیزر لائٹس کا کامیاب تجربہ

کھیتوں میں اُگائی گئی فصلوں کو اکثر پرندے خراب کردیتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، ایسے میں فصلوں کو پرندوں سے بچانے کے لیے سبز لیزر لائٹس نہایت کارآمد ہیں۔

امریکی ریاست اوریگن میں واقع ایک بلیو بیری فارم میں پرندے 25 فیصد فصل کو نقصان پہنچا رہے تھے، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے کسانوں نے نئے موسم کی آمد پر ایگری لیزر لائٹس لگانے کا تجربہ کیا۔ایگری لیزر لائٹس سبز رنگ کی ہوتی ہیں جو پرندوں کی آنکھ میں چبھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اسے دیکھ کر دور بھاگ جاتے ہیں اور 99 فیصد فصل محفوظ رہتی ہے۔

اوریگن فارم ہاؤس کے مطابق ایگرو لیزر لائٹس سے 262،500 کلوگرام بیریز کو محفوظ کیا گیا جسے پرندے روزانہ خراب کردیتے تھے۔ ایگری لیزر لائٹ کیمرے کی طرح کھیت میں نصب کی جاتی ہے جو پیڈسٹل ہوتی ہے یعنی یہ چاروں طرف حرکت کرتی رہتی ہے۔