1880

محکمہ ایکسائز میں موٹر سائیکلو ں کی رجسٹریشن بند

پشاور ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گزشتہ دو ماہ سے موٹر سائیکلو ں کی رجسٹریشن نہیں ہو رہیں ٗرجسٹر یشن نہ ہونے کی وجہ ایف بی آر کا ایک خط ہے جس کو بنیاد پر رجسٹریشن پر پابندی عائد کی گئی ہے ٗجبکہ پنجاب سمیت دیگر صو بو ں میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

غیر رجسٹر ڈ موٹر سائیکلو ں کی وجہ سے جہاں حکو مت کو محصولات کی مد میں خسارہ ہو رہا ہے وہاں امن و امان کے لئے بھی خطرہ ہے ٗ عوامی حلقو ں کے مطابق ایف بی آر کا اطلاق تمام صو بو ں پر یکساں طور پر ہو تا ہے ٗجبکہ خیبر پختونخوا میں پابندی اور دیگر صو بو ں میں رجسٹریشن ہو رہی ہے اور صو بے کے عوام رجسٹریشن نہ ہو نے کے باعث پولیس کی پکڑ دھکڑ سے عاجز آ گئے ہیں ۔