پاکستان نے بھارتی طیارہ مار گرایا پی ایل -15ٰ میزائل کے کردار کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستانی فضائیہ کی جانب سے حالیہ  بھارتی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کے واقعے میں استعمال کیے گئے PL-15E ایئر ٹو ایئر میزائل کے بارے میں اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق، مار گرائے گئے بھارتی طیارے میں رافیل شامل تھا، جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کے باوجود پاکستانی دفاعی صلاحیت کا مقابلہ نہ کر سکا۔PL-15E میزائل، چین کے جدید ترین PL-15 میزائل کا ایکسپورٹ ورژن ہے، جو لانگ رینج، ایکٹیو ریڈار سیکر اور اینٹی جمنگ صلاحیتوں سے آراستہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ میزائل AWACS (ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم) کی مدد سے طویل فاصلے سے دشمن کے طیارے کو ٹریک اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستانی J-10CE طیارے نے PL-15E میزائل فائر کیا، جسے پاکستانی AWACS سسٹم نے ریموٹ گائیڈ کیا۔ اس جدید ہم آہنگی کے باعث، بھارتی فضائیہ کے طیارے کو بچنے کا کوئی موقع نہ ملا۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک ہتھیار کی فتح ہے بلکہ پاکستانی فضائیہ کی مجموعی نیٹ ورک وارفیئر قابلیت کی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق بھارت کی الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں ابھی تک پاکستان کے نظام کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔