بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین کھلاڑی! معاہدے کی تفصیلات جاری

پاکستانی کرکٹ اسٹار بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ ایک ریکارڈ توڑ معاہدہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا ہے اور انہیں تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی، جو بیس پرائز سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ معاہدہ بابر اعظم کو بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیتا ہے۔

بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی، اور بابر اعظم پہلی بار اس ایونٹ میں شرکت کریں گے، جس سے پاکستانی شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔