فتح ون اور ٹو میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پاک فوج کے فتح ون اور ٹو میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کئے گئے، فتح ون اور ٹو میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

فتح ون اور ٹو میزائل سسٹم نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔