انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

انڈر19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے جس میں اوپنر لہوان پریٹورئیس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ریچرڈ سیلیٹ سوین نے 64 رنز بنا کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔ ان کے علاوہ سٹیو سٹولک نے 14 ، جوان جیمز نے 24 ، اولیور وائٹ ہیڈ نے 22 ٹرسٹن لوس نے 23 رنز بنائے ۔

بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، مشیر خان نے 2 جبکہ سومی پانڈے اور نمن تیواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارتی کپتان اودے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل میں اچھا پرفارم کرکے ٹائٹل جیتنا ہدف ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان اودے سہارن، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، پریانشو مولیا، سچن داس، مشیر خان، ارویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری، سومی پانڈے

جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

لہوان پریٹوریئس، اسٹیو اسٹوک، ڈیوڈ ٹیگر، رچرڈ سیلٹسوین، دیوان ماریس، جوآن جیمز، اولیور وائٹ ہیڈ، ریلی نارٹن، ٹرسٹن لوس، نکوبانی موکوینا، کوینا مافاکا

واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔