معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کا قتل، ملزم گرفتار

 راولپنڈی: بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان حمید کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم نے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر حیدر عباس کو چاقو کے وار سے قتل کیا تھا، واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔