عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سینئر اینکر اور صحافی عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گی۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمران ریاض خان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات ہیں عمران ریاض خان کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، اب عمران ریاض کا نام ای سی ایل یا پی سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے، عمران ریاض کے اوپر کوئی ایف آئی آر نہیں۔

عمران ریاض خان میں مزید کہا کہ ای سی ایل یا پی سی ایل میں نام ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مزکورہ عمل آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 کے خلاف ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اگر نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تو دوسری لسٹوں میں شامل کرنے سے روکا جائے۔