میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر دہشتگردوں کا پولیس ناکے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔