بہاولنگر: نومنتخب آزاد ایم پی اے محمد سہیل خان کی ن لیگ میں شمولیت

بہاولنگر سے نومنتخب آزاد ایم پی اے  محمد سہیل خان کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر شہباز شریف نے خیر مقدم کیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 بہاولنگر سے نومنتخب  آزاد امیدوار محمد سہیل خان نے شمولیت کے بعد صدر پی ایم ایل (ن) شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں عطا تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین اور نومنتخب ا یم پی ایز بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے آزاد امیدوار محمد سہیل خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتے ہیں مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے۔