قتل کی 6 وارداتوں میں مطلوب خطرناک شوٹر دبئی سے گرفتار

 پنجاب پولیس نے قتل کی 6 سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک شوٹر دبئی سے گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسپیشل آپریشن سیل کی ٹیم خطرناک اشتہاری طیب اعجاز کو متحدہ عرب امارات سے لے کر پاکستان روانہ ہوگئی جبکہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق اسپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے خطرناک شوٹر کو ٹریس کرکے دبئی سے گرفتار کیا، انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے، گرفتار اشتہاری طیب اعجاز گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں 06 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری طیب اعجاز سفاک شوٹر، قتل کی متعدد وارداتوں کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر اسپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دی۔