پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ لاہور قلندرز پہلے میچ مں شکست کے بعد اپنے دوسرے میچ کو جیتنے کیلئے پورا زور لگائیں گے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد۔