ای ایس پی این کرک انفو ایوارڈز 2023 کا اعلان، آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے پیٹ کمنز بہترین کپتان قرار۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کرکٹ ایوارڈز کا اعلان کیا۔ 6 آسٹریلوی، 3 بھارتی، 3 ویسٹ انڈینز اور 2 جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو اعزازت سے نوازا گیا۔
کرک انفو ایوارڈز کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو ٹیسٹ بیٹسمین آف دی ایئر جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو ون ڈے بیٹسمین آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ بہترین ٹیسٹ باؤلر کیلئے بھی آسٹریلیا کے ہی نیتھن لیون کا نام سامنے آیا۔
ایوارڈز میں بھارت کے محمد شامی ون ڈے کے باؤلر آف دی ایئر اور بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین آف دی ایئر قرار پائے۔ ویسٹ انڈیز کے نوجوان فاسٹ باؤلر الزاری جوزف ٹی ٹوئنٹی بالر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈیبوٹینٹ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پروٹیز کرکٹر گیرالڈ کوئٹزے کا نام سامنے آیا۔