سعد رفیق اور حنیف عباسی پر خواتین نے تھپڑوں کی بارش کردی

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی پر خواتین نے تھپڑوں کی بارش کردی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں لیگی رہنما حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ دو خواتین کا جھگڑا ہوا۔

خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کو گالیاں دی گئیں۔

حنیف عباسی نے موبائل میں ویڈیو بنانی شروع کی تو ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا گیا۔

پولیس نے بھی دونوں لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لیگی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔