کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد

کراچی ائر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کرلیے گئے۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق ملزم کراچی ائیرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہورہا تھا جہاں تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ اسکیننگ کے دوران ملزم کے بیگ سے  ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے، ملزم نے بہت مہارت سے  بیگ کے نچلے حصے میں کرنسی چھپا رکھی تھی جس کی نشاندہی اسکین سے ہوئی۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق ائیرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔