کولئی پالس کوہستان میں فائرنگ سے لڑکا لڑکی قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع کولئی پالس کوہستان  میں لڑکا لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں چیرگئی برپارو میں پیش آیا جہاں لڑکا اور لڑکی کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے والد اور دو بھائیوں پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پٹن منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔