پی ایس ایل: پشاور زلمی کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں  پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پشاور زلمی نے پلینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

زلمی کی ٹیم میں کوڈیمور عامر جمال اور محمد ذیشان کی جگہ حسیب اللہ ،پال والٹر اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز آج اپنا چوتھا جبکہ پشاور زلمی تیسرا میچ کھیل رہی ہے۔

پشاور زلمی کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملتان سلطانز تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔