پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کی جائے گی، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے مساجد سے اعلانات، خونی مشغلوں کی حوصلہ شکنی کی جائے : پولیس کی اپیل

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے التماس ہے خونی مشغلوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ 

انہوں نے کہا پتنگ بازی کی موصول شکایات پر فوری کاروائیاں ہو رہی ہیں۔ 

پولیس ترجمان نے کہا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ ڈرون کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔