پی ایس ایل 9: سلطانز کے خلاف زلمی کی بیٹنگ جاری

ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے نویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔ پشاور زلمی نے 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا لیے ہیں۔

حسیب اللہ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 31، محمد حارث 19، پال والٹر 16 اور صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت کریز پر روومن پاول 11 اور آصف علی 1 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 2 اور شاہنواز دھانی، ڈیوڈ ولی اور محمد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹام کیڈ مور، محمد زیشان اور وقار سلام خیل کی جگہ حسیب اللہ خان، عارف یعقوب اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔