شنگھائی ٹاور برف سے ڈھک گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

چین کا شنگھائی ٹاور برف سے ڈھک گیا، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق فلک بوس عمارت شنگھائی ٹاور کو برفباری نے ڈھانپ لیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شنگھائی میں شدید بارش اور برفباری ہوئی ، شنگھائی کے 150 سال سے زائد کے موسمیاتی ریکارڈ میں پہلی بار اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوب ہینان صوبے کے مغربی شہر ژاؤٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے ، پہاڑی علاقے میں قائم دو دیہاتی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔