خیبرپختونخوا کابینہ کے لیے ارکان کے ناموں کی فہرست سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان ، عاقب اللہ ،ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان سمیت 15 سے زائد نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چند روز میں پیش کی جائے گی ، ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
اس حوالے سے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کا فیصلہ عمران خان کریں گے، کابینہ سے متعلق پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔