پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دنوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو  تبدیلیاں کی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 6 میچز میں 10 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کو 5 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی ملی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا پہلا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے ۔اسلام آباد کی چوتھی ،کراچی کی پانچویں اور لاہور قلندرز کی چھی پوزیشن ہے۔