مردان کے ایجوکیشن بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے کےدوران طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جوڈو مقابلے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے طالبہ کی حالت غیر ہوئی۔
جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق طالبہ کا تعلق فیصل کالونی پشاور سے ہے۔