وزیراعظم فارم 45 والا نہیں اس لیے حلف برداری تقریب میں نہیں گیا، علی امین گنڈاپور


نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے اس لیے حلف برداری تقریب میں نہیں گیا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری میں نہیں گیا، ابھی تک ثابت نہیں ہوا کہ وزیراعظم ٹھیک مینڈیٹ سے بنا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد بنائیں گے، ان سے ملنے کل اڈیالہ جیل جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، نواز خاندان پہلے کھربوں کی کرپشن کا حساب دیں پھر ریڈ لائن ڈرا کریں۔