ایمنسٹی انٹر نیشنل کا ’ایکس‘ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فوری بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کو متاثر کرتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (اپی ٹی اے) خاموش ہے، جس پر تشویش ہے۔

ایمنسٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو متاثر کرنے والے فیصلوں پر شفاف کام کیا جائے۔