محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا۔

 چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح  9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور  اس کا اختتام دوپہر  2 بج کر 32 منٹ پر ہوگا جب کہ دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن عروج پر  ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔

 یورپ، شمال اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور افریقا میں چاند گرہن دیکھا جاسکےگا۔

شمال اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکٹ اور انٹارکٹکا میں بھی چاندگرہن نظر آئےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔ پنمبرل چاند گرہن کا مشاہدہ عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔