ڈرائیور کے موڈ کے مطابق گاڑیوں میں تبدیل ہونے والی لائٹ

سیئول: جنوبی کوریا کی کار کمپنی ہیونڈائی موبس (Hyundai Mobis) نے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے تحت گاڑیوں میں اندرونی روشنیاں ڈرائیور کے موڈ کے مطابق تبدیل ہونگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا کہ اسے ڈرائیوروں کے مزاج کے ساتھ ساتھ  ارد گرد کے ماحول کو بھی محسوس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اندرونی لائٹس کے رنگ، چمک اور ڈسپلے خود بہ خود ایڈجسٹ ہوسکیں۔

ڈرائیور کی دھڑکن اور پلکیں جھپکنے کی تعداد کی مانیٹرنگ گاڑی میں نصب سینسرز اور کیمروں سے کی جائے گی تاکہ ڈرائیور کے جذبات کا اندازہ لگایا جاسکے۔


ڈرائیور سے متعلق معلومات اور موسم جیسے دیگر عوامل کا استعمال کرتے ہوئے نیا لائٹنگ سسٹم کل 32 مختلف پیٹرن تیار کرسکتا ہے۔

ہیونڈائی موبس کے ایک نمائندے نے نیوز کو بتایا کہ مثال کے طور پر ڈرائیور ذہنی دباؤ میں ہے۔ تو گاڑی میں روشنی سرخ ہو جائے گی۔ اور اگر کوئی تناؤ میں نہیں ہے اور نارمل ہے تو روشنی سبز ہو جائے گی۔