عدالت نے توشہ خانہ نیب کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نیب کیس میں سزا معطل کردی۔ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14 ، 14 قید کی سزا سنائی تھی۔