انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار

انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگئے۔ اسٹوکس ورلڈکپ کی سلیکشن کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسٹار آل راؤنڈر نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فٹنیس بحال کرکے بطور آل راونڈر پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2024 سے دستبردار ہوگئے تھے۔ آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔

بین اسٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔