سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد سینیٹ کی اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

سینیٹ میں اب ارکان کی تعداد 85 ہے جب کہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا۔

اس وقت سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19ہے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ جے یو آئی ایف کے سینیٹرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کا 1 اور مسلم لیگ ق کا 1 سینیٹر ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 4 ہے۔

اے این پی کے سینیٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ نیشنل پارٹی کا ایک 1 سینیٹر ہے جب کہ آزاد سینیٹرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔