اعتکاف میں بیٹھے نوجوان کی 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج

کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سال کے بچے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا۔

متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی ہے۔ 

دوسری جانب والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایاگیاکہ مسجد کےقاری  نے فون کرکےآنےکاکہا اور جب پہنچاتو بچے نےبتایاکہ ملزم نے واش روم میں اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔