سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیاہے جس کیلئے قومی شائقین کرکٹ کافی پرجوش تھے تاہم اب کھلاڑی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
محمد عامر نے پچ پر وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز میں لی گئی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی اور ساتھ ’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ تحریر کی جو کہ یہ ظاہر کر رہی ہے کہ کھلاڑی نے اپنی زندگی کے نئے با ب کا آغاز کر دیاہے۔