لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ میں ڈاکوؤں نے ایک اسٹور کے سکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر قتل کردیا اور اس کا اسلحہ اور جیب سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب مناواں کے علاقے میں 20 سے زائد ڈاکوؤں نے فیکٹری میں گھس کر 2 سکیورٹی گارڈز کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورفیکٹری سے 2 کروڑ 25 لاکھ کا سامان لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان 5 ٹریکٹر ٹرالیاں ،120ٹن لوہا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی کیمروں سےملزمان کی شناخت ہوچکی ہے۔