کون کون سے ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے؟

کئی ممالک میں مسلمان آج عید منا رہے ہیں جب کہ کچھ ممالک میں کل عید منائی جائے گی۔

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

فلپائن، ملائشیا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر ہے۔

دوسری طرف بھارت اور بنگلہ دیش میں گزشتہ روز عید کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے ان ممالک میں عید کل منائی جائے گی۔