سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے ، بیرسٹر سیف

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں، سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ساتھ دشمنی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے اور پی ٹی آئی کو ایک مہم کے تحت سیاسی عمل سے باہر کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن متنازع ہوا، الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا، مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کو روایہ متعصبانہ ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔