وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلباء کو 19 ہزار پیٹرول موٹر سائیکلیں اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف یوتھ انیشی ایٹو کے تحت صوبے بھر کے طلباء کے لئے 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا آغازکر دیاگیا ہے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے ایک ارب روپے سبسڈی ادا کی جائے گی، آسان اقساط پربائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے میں 19ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
حکومت طلبہ کی طرف سے20ہزار ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ اقساط پرمارک اپ بھی ادا کرے گی۔ جس کےبعد طلبا 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے۔
پہلے مرحلے میں فیصل آباد،ملتان،بہاولپور،راولپنڈی اورلاہورمیں ای بائیک دی جائیں گی اس کے بعد ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی،بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل 2024ہے۔ طلبہ bikes.punjab.gov.pkپر29اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔
طلبا یا طالبات کا بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی، گریجویٹ کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے جبکہ عمر18سال سے زائد اورڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ کا ہونا بھی ضروری ہے۔