رحیم یارخان میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 5افراد جاں بحق

رحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کی بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کے دوران سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوئے۔