قصور: جلسے کے انعقاد پر شیرافضل مروت سمیت سیکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر مقدمہ درج کرلیا۔

ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت اور  سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنماوں اور 500 سے زائد نامعلوم کارکنان کو مقدمے میں نامزد کیاگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے این او سی حاصل نہیں کیا گیا۔۔ جلسے میں ریاست مخالف بیانیہ اپنا کر لوگوں کو انتشار دلانے کی کوشش کی گئی۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور 144 کی خلاف ورزی کی۔ تھانہ کھڈیاں پولیس نے تعزیزات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔