پاک نیوزی لینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم میں شاہین آفریدی سمیت 3 تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی سمیت تین تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز سیریز کے دوسرے میچ میں شاہینوں نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13 ویں اوورز میں حاصل کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 45 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کےمضبوط بائولنگ اٹیک کے سامنے بری طرح ناکام ہو کر 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔