تیسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

 راولپنڈی: ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے ٹیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جوش کلارکسن اور بین لِسٹر دونوں بیماری کے باعث میدان میں نہ آسکے۔

مہمان ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑی نیوزی لینڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ زیک فولکس اور ولیم اورورک آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے رہیں۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

آج کے میچ کے بعد دونوں ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں سیریز کے باقی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:

پاکستان: بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان نیازی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، ابرار احمد

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس، ڈین فاکس کرافٹ، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی